پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ موہڑہ کالو کے علاقے میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے علاقہ موہڑہ کالو میں آبادی پرگر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے جن میں طیارے میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 اہلکار جب کہ گھروں میں سوئے 13 عام شہری شامل ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی تھے۔
طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گرا جس سے قریبی گھروں میں آگ لگ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا،اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی موہڑہ کالو میں آبادی پر گرکر تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ پاک آرمی کا ہے جو کہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا۔ طیارے میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوئے جن میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے طیارہ حادثے میں 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ آبادی کے جن گھروں پر گرا وہاں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
و نکالا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ وسیم شامل ہیں، ان کے علاوہ نائب صوبیدارافضل، حوالدارامین اور حوالدار رحمت بھی شہداء میں شامل ہیں۔
عینی شاہدین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات تقریباً 2 بجے کا وقت تھا کہ جہاز کی بالکل مختلف آواز سنی، نیچے آکر دیکھا تو جہاز گرنے کے بعد شعلے بلند ہو رہے تھے۔
صدر مملکت عارف علوی نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔