بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو
بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ خود استعفیٰ دے دیں تو اچھا ہے۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو اچھا ہے ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ آج اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ،اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبرز زیادہ ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کو پہلے مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ، اچھا ہوگا کہ آج ہی چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دے دیں ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر کل بروز جمعرات خفیہ رائے شماری کی جائے گی۔

حکومت نے صادق سنجرانی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے جب کہ اپوزیشن نے تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کررکھی ہے