تاجر تنظیموں نے اگست میں چار دن کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
لاہور میں تاجر رہنما نعیم میر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے 15، 16 اگست اور26 ،27 اگست کو ملک بھرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردیا۔اس ہڑتال پرتمام تاجر تنظیموں کا مکمل اتفاق ہے۔
نعیم میر نے کہا کہ حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس اسکیم قبول نہیں اور ریٹیلرز کی مشاورت سے اسکیم کا اجرا کیا جائے، نئی ٹیکس اسکیم کے اجرا تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو عاشورہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے دکانیں بند ہوں گی۔
فیصل آباد کی تاجرتنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلز ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں کے تمام دھڑے متحد ہوگئے۔
تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر خرید و فروخت نہیں کریں گے،ایف بی آر کی ٹیمیں مارکیٹس میں آئیں توان کا گھیراؤ کریں گے۔