پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیدیا ہے۔
اپوزیشن جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہربارکامیاب نہیں ہو سکتا۔
ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے۔ سیلکٹد کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2019
انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیراپنا حق چھیننا چاہیے۔ سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعلی سازی کو ایک دن مٹنا ہے، تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔