گورنر سندھ عمران اسماعیل نےنئے وزرا سے حلف لیا۔فائل فوٹو
گورنر سندھ عمران اسماعیل نےنئے وزرا سے حلف لیا۔فائل فوٹو

سندھ کابینہ میں توسیع۔مزید 4 وزرا نے حلف اٹھالیا

سندھ میں 4 نئے وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 4 نئے وزرا نے حلف اُٹھا لیا، حلف اُٹھانے والوں میں سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، جام اکرام دھاریجو اور سہیل انور سیال شامل ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نےنئے وزرا سے حلف لیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو اوراعجاز شاہ شیرازی کو مشیر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ سہیل سیال بھی پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔