پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایئر ہیڈ کوارٹراسلام آباد کا دورہ کیا اورملکی دفاع میں پاک فضائیہ کے کردارکو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔
PM visited Air Headquarters Isb. Presented guard of honour, laid floral wreath at Martyrs Monument. PM lauded PAF’s role in ensuring aerial defence of the country specially the one displayed during February this year.(1of2). pic.twitter.com/KDOXJ4PKLX
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 2, 2019
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگرکرنے اور قومی تعمیر و ترقی کے بے شمار اقدامات کی بھی تعریف کی۔