پاکستان اور روس نے علاقائی رابطوں اور انسداد دہشتگردی کی تنظیم میں بھارت کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وسط ایشیائی ملک قازقستان میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشتگردی اورعلاقائی رابطوں کی تنظیم میں بھارت کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپارلیمانی سطح پر رابطے بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ قازقستان میں چوتھی یورو ایشین اسپیکرز کانفرنس جاری ہے جس میں 84 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران اسد قیصر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے بے نقاب کیا۔
اس دوران بھارت کی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے شور شرابہ کیا اور اسد قیصر کی تقریر سے توجہ ہٹوانے کی کوشش کی لیکن انہیں اس میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔