معروف قانون دان علی احمد کرد نے کہاہے کہ اللہ کی قسم! پاکستانی عدالتوں میں انصاف نہیں ہوتا، ہمیں سب سے پہلے اندرونی مسائل حل کرنے چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، کشمیر ہماری روح کاحصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اندرونی مسائل حل کرنے چاہیے، لوگوں نے عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے میگاکرپشن کیسز میں الزامات لگا دیے ہیں،اب عدالت ملزمان کو مجرم قراردیتی ہے یانہیں ، حکومت کواس سے کوئی غرض نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ میں نہ وکیل لیتا ہوں اورنہ کوئی اپیل کروں گا اورنہ ضمانت کیلیے درخواست دوں گا۔ان کا کہناتھا کہ اب ان عدالتوں کے بارے میں کیا کہوں جن کے بارے میں ملک کے سابق وزیراعظم کی یہ رائے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم ہماری عدالتوں میں انصاف نہیں ہوتا۔