لاہورہائی کورٹ نے حافظ سعید کیس گوجرانوالہ سے لاہورمنتقل کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حافظ سعید کیس گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے پر درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل حافظ سعید نے کہا کہ لاہور کی جیل سے گوجرانوالہ اے ٹی سی میں پیشی کرنا سیکیورٹی کے حوالے سے درست نہیں، لاہور کی جیل میں رکھا ہے تو مقدمہ بھی لاہور کی جیل میں سنا جائے۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کیس گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے فیصلہ سنایا۔