وزیراعظم عمران خان تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔فائل فوٹو

دوربین سے چاند دیکھنا غلط توعینک سے دیکھنا بھی غلط ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی، دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھرعینک سے دیکھنا بھی غلط ہے

فواد چوہدری نے کہاکہ عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع  پر معافی مانگنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے

ان کا کہناتھا کہ  کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کےشعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔