کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسائل کا حل ممکن بنائیں،فائل فوٹو
کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسائل کا حل ممکن بنائیں،فائل فوٹو

بھارتی فوج نے کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں انٹرنیشنل میڈیا ہانگ کانگ میں مظاہروں کو ہیڈ لائنزمیں جگہ دیتا ہے اوروہی انٹرنیشنل میڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو کیسے نظرانداز کررہا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازع علاقے پرغیرقانونی قبضہ جما لیا، 90 ہزارفوجیوں نے آٹھ ملین کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے، سیاسی قیادت اوربچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں بند ہیں جب کہ دوماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،30 سال میں حق خود ارادیت کیلیے لڑتے ہوئے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ،عالمی برادری اقوام متحدہ میں کیے وعدے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دے۔