بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کوبلیک میل کرنے کاانکشاف ہواتھا۔فائل فوٹو
بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کوبلیک میل کرنے کاانکشاف ہواتھا۔فائل فوٹو

طالبات کو بلیک میل کرنے کا معاملہ۔سیکیورٹی افسراورسرویلنس انچارج گرفتار

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو بلیک میل کرنے کے الزام میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ افسراورسرویلنس انچارج کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتاراہلکاروں سے ہراساں اوربلیک میلنگ کی ویڈیوزبرآمد کرلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کوبلیک میل کرنے کاانکشاف ہوا ہے،ذرائع ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ طلباو طالبات کو بلیک میل کرنے کے الزام میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کے افسر اورسرویلنس انچارج کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اورسرویلنس سیکشن اہلکاروں نے طلبا کوبلیک میل کیا،گرفتاراہلکاروں سے ہراساں اوربلیک میلنگ کی ویڈیوزبرآمد ہوئی ہیں،بلیک میل کیے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کے سٹاف افسر سے بھی دوران تفتیش نازیبا مواد برآمد ہوا،بلیک میلنگ کےلئے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے گزشتہ ماہ سکینڈل بے نقاب کیا،یونیورسٹی کے200اہلکاروں اورملازمین سے تفتیش جاری ہے سیکیورٹی اورسرویلنس سیکشن کے اہلکاروں نے طلبا کوبلیک میل کیا۔