آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کو ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیاہے۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیاہے کہ یہ عدالتی دائراختیار میں نہیں اس لیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے ۔یاد رہے کہ آصف زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتارہیں اورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا تھاکہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں، عدالت کے پاس ہسپتال کوسب جیل قراردینے کااختیارنہیں، جیل حکام ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے ہسپتال کوسب جیل قراردے سکتے ہیں، ملزم کومتعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہیے۔

درخواست آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دائرکی تھی ،وکیل درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے،جیل میں طبی سہولتیں ملناآصف زرداری کاحق ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔