امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات
امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات

4 سو محکمے بند کررہے ہیں،لوگ نوکریوں کا بندوبست کر لیں،فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 400 محکمے بند کررہی ہے لوگ نوکریوں کے لیے حکومت کی جانب نہ دیکھیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگر لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمے داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔

بعدازاں ٹویٹر پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے‘۔