وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرزشریک ہوں گے۔
کورکمیٹی ملکی سیاسی و معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی جب کہ وزیراعظم کورکمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کیسے روکنا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب، ایران اوردورہ چین پراعتماد میں لیں گے جب کہ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کوتحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔