وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، وزیر دفاع کمیٹی کے سربرا ہ ہونگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال اورمولانا فضل الرحمن کے دھرنے پرغورکیا گیا۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلیے بنائی جانیوالی کمیٹی کا سربراہ پرویز خٹک کوبنایا جائے گا۔ کمیٹی پرویزخٹک کی سربراہی میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔اس کے علاوہ کورکمیٹی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔