عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبرتک ملتوی کردی۔ فائل فوٹو
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبرتک ملتوی کردی۔ فائل فوٹو

نیب نےبابرغوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی

نیب نے سابق وفاقی وزیر بابرغوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب نے بابرغوری کیخلاف اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔

سندھ میں موجود جائیداد کی تفصیل کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، لیکن پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تفصیلات موصول ہونے کےلیے وقت دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبرتک ملتوی کردی۔ اس ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اوردیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بابرغوری مفرورہیں۔