منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ سے نمٹنے کیلیے نیب میں خصوصی سیل قائم کردیاگیا۔
چیئرمین نیب نے سیل قائم کرنے کی منظوری دےدی۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سیل ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ سے مل کرکام کرے گا،اینٹی منی لانڈرنگ سیل 5 افسران پرمشتمل ہوگا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آپریشنزظاہرشاہ سیل کے سربراہ مقررکردیے گئے،سیل دہشتگردوں کومالی معاونت فراہم کرنے پرتحقیقات کرسکے گا۔