ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی
ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی

مولانا فضل الرحمن کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

درخواست گزار شہری آصف محمود اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

دو روز قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے کے لیے دائر دو درخواستیں نمٹائی تھیں۔