پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو
پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو

مولانا مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں۔

شیخ رشید احمد نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں تو حادثات ہوتے ہیں، ہماری طرف سے دروازے کھلے ہیں، مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا فوری افتتاح کیا ہے، اجتماع میں خود بھی تشریف لاؤں گا۔