پنجاب حکومت نے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں
پنجاب حکومت نے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں

حکومت کا آزادی مارچ سے نمٹنے کےلیے فوج طلب کرنے پر غور

پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلیے تیاریاں شروع کردیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پرغورکیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کےلیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں،حکومت کی جانب سے سرکاری عمارات،غیرملکی سفارتخانوں اوراہم تنصیبات پرفوج تعینات کرنے پرغورکیا جا رہا ہے،آرٹیکل 245کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کےلیے فوج طلب کی جائے گی۔

فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا، فوج کی طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج پر حکومت مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے، احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش جاری رکھے گی لیکن عوام کے مال و جان کی حفاظت کیلیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کے بعد اس علاقے میں ہائیکورٹ کے اختیارات ختم ہو جاتے ہیں۔