مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراجاں بحق ہو گئے،جاں بحق افرادمیں خاتون،اس کے 3 بیٹے اورنواسی شامل ہیں۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں جائیداد کے تنازع پرفائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا،جاں بحق افراد میں خاتون اس کے 3 بیٹے اور نواسی شامل ہیں.
پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں ،ملزمان نے مقتولین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں،ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔