جیکب آباد اور حافظ آباد میں ہسپتال عملے کی غفلت سے 9 بچے جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھل کے نجی میڈیکل سینٹر میں عملے کی غفلت سے آکسیجن نہ ملنے پر4 نومولودجاں بحق ہو گئے،بچوں کی موت کی تصدیق ہونے پر ڈاکٹر موقع سے فرارہو گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بچے داخل تھے، رات کو میڈیکل سینٹرکا انچارج ڈاکٹرگھرچلا گیا تھا،عملے کی غفلت سے بچوں کوآکسیجن نہ ملنے سے اموات ہوئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی تصدیق ہونے پرڈاکٹر موقع سے فرارہو گیا۔
ادھرحافظ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 5نومولود بچے جاں بحق ہوگئے ہیں،پانچوں بچے نرسری وارڈ میں ڈاکٹرو ں اورعملے کی غفلت سے جاں بحق ہوئے ہیں۔