میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں، اس صورتحال میں مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کی تعریف ہماری کاوشوں کا اعتراف ہے، پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات کے لیے پُرعزم ہے۔