جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے قبل پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے، آزادی مارچ کے حوالے سے بینر لگانے پر پولیس نے2 افراد کو گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے آزادی مارچ کے حوالے سے بینرلگانے پر2 افراد کو گرفتارکرلیا، ملزمان آزادی مارچ کے حوالے سے شہر میں بینر آویزاں کر رہے تھے، بینر پر لکھی گئی تحریروں سے شہریوں کو آزادی مارچ کے حوالے سے اکسایا جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دفعہ 144کے باوجود حکومتی رٹ کو چیلنج کیاہے، ملزمان کےخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان شفیق الرحمن اور محمد ارشادکو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بینر بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔