فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والا لارجر بینچ تحلیل ہو گیا

صدارتی ریفرنس کےخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تحلیل ہو گیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے بنچ کےلیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور دیگر کی درخواست پر جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتی بنچ کی سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے بنچ تحلیل کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم اس کیس کی سماعت نہیں کریں گے،ہمارے ایک معزز ممبر عدالت میں موجود نہیں،وہ لمبی چھٹی ہیں،چیف جسٹس کو نیابینچ بنانے کی درخواست کریں گے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ جسٹس مظہر عالم خیل کی جانب سے طویل رخصت کی درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ خاندان میں فوتگی کے باعث وہ اس بنچ کا حصہ نہیں بن سکتا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے عدالتی بنچ تحلیل کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔