عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

قوم مررہی ہے،حکومت ڈرامے بند کرے۔ترجمان ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) ختم کی گئی، پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے، مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیا جاتا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے، نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ”ڈائیورٹ اینڈ رول“ پر چل رہی ہے، مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب اسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ڈینگی70 ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے، پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی آنکھیں نیب کی طرح بند ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں، مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لیے

انہوں نے کہاکہ  قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹاؤ۔