پاکستان افغانستان کے سیاسی اور پرامن حل کا حامی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان افغانستان کے سیاسی اور پرامن حل کا حامی ہے۔فائل فوٹو

بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،سفارت کاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرملکی سفارتکاروںنے ایل او سی کے جوراسیکٹر کا دورہ مکمل کرلیا ،پوری دنیاکے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

سفارت کاروں نے خود گراﺅنڈ پہنچ کر سچ دیکھا۔غیرملکی سفارتکاروں نے جورابازارکادورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود دکانداروں سے ملاقات کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے،انہوں نے جورا بازار میں موجود لوگوں سے معلومات بھی لیں۔