ملک بھر میں بحلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں بحلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا ۔فائل فوٹو

بجلی فی یونٹ 2 روپے97 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی فی یونٹ 2 روپے،97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنےکی درخواست ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ستمبرمیں 13 ارب 62 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی وجہ سے بجلی پیداوار پر لاگت 70 ارب روپے سے زائد رہی۔ذرائع کے مطابق نیپرا 30 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو نیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا اورمزید اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔