بلاول بھٹو کے تھر آنے سے قبل جلسہ گاہ پرٹڈی دل نے حملہ کیا ہے،جس کے باعث منتظمین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مٹھی کے علاقے اسلام کوٹ میں آج بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن اچانک فصلوں کو نقصان پہچانے والی ٹڈی دل نے جلسہ گاہ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جس پر منتظمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جلسہ شروع ہونے کے بعد ٹڈی دل کی تعداد مزید میں اضافہ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ تھر کے علاقے اسلام کوٹ میں پیپلزپارٹی کا جلسہ آج ہو گا ،جس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔