نیب نے نوازشریف کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہورکی جانے سے اعلامیہ جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔
ترجمان نیب کا کہناتھا کہ نیب لاہور کی ڈسپنسری میں ماہر ڈاکٹر اور ایمبولینس موجود ہے ، نوازشریف کو ذاتی معالج کے ساتھ ملاقات سے نہیں روکا ، ڈاکٹر عدنان نے 11 ، 19 اور21 اکتوبر کو نوازشریف سے ملاقاتیں کیں ۔نیب کی جانب سے فراہم کردہ سہولتیں نوازشریف نے لینے سے انکار کر دیا تھا ۔
یاد رہے کہ کچھ دیرقبل وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کی خراب پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورانہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلیفون کرکے ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیا جائے اور وہ پاکستان میں جہاں چاہتے ہیں انہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے ۔