وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کیلیے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،ذمے داری سے کہتا ہوں نوازشریف سے زیادہ صحت آصف زرداری کی خراب ہے لیکن آصف زرداری شریف خاندان کی طرح شور نہیں مچاتا۔
ریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا جان چھڑاؤ انہیں جانے دو مگر عمران خان نے کہا ہے ہائیکورٹ جو فیصلہ دے گا اس پرعمل کریں گے، اللہ نوازشریف کو صحت دے لیکن کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بیماریوں کو سیاست کیلیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں نوازشریف سے زیادہ صحت آصف زرداری کی خراب ہے لیکن آصف زرداری شریف خاندان کی طرح شور نہیں مچاتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن اپنی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،وہ اسلام کے بجائے اسلام آباد کیلیے نکل رہے ہیں اور انہیں مارچ کیلیے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، سوچنے کی بات ہے اتنی بڑی فنانسنگ کون کر رہا ہے اور ہم ہندوستان کو موقع دے رہے ہیں، ہندوستان بلوچستان سے کسی کو بھیج کر شرارت کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست دم توڑ چکی ہے، عمران خان آج این آراو دیدیں ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گے، فضل الرحمن دونوں پارٹیوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کے لیے تیارہیں۔
ریلوے پولیس کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان
اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی ہیں۔