نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان
نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

جلسہ ملتوی نہیں کیا گیا۔مولانافضل الرحمن

مولانافضل الرحمن نے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں کیا گیا ، مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں،قافلے اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچیں،فیصلے کرنے کا حق ہمارا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں کیا گیا ، مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں۔

مولانافضل الرحمن نے کہا کہ قافلے اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچیں ،یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا اپنا ہے ،یہ ہمارا پروگرام ہے اورہم فیصلہ کریں گے کہ ہم نے کیا کرنا ہے ،(ن) لیگی قیادت کوآگاہ کر دیا کہ اسلام آباد میں جلسہ آج ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکن اسلام آباد پہنچ کر تحمل کا مظاہرہ کریں اوراپنے قافلے سے الگ نہ ہوں ، سب کا رخ اسلا م آباد کی طرف ہےے پی کے سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں،فیصلے کرنے کا حق ہمارا ہے ،مارچ کے اندر جلسہ اور دھرنا بھی ہے۔

دوسری جانب ترجمان جے یوآئی (ف) کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، آزادی مارچ کے قافلے آج رات اسلام آباد میں قیام کریں گے اوراپوزیشن قائدین کل نماز جمعہ کے بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔