جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

تمام کرپشن زدہ چہرے آج کنٹینر پراکٹھے ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں،صدر ورلڈ بینک نے کہا اپوزیشن کوتکلیف ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں کامیاب نہ ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر ڈسٹرک کورٹ کا دورہ کیا اورانتظامی اموراورسہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں،صدر ورلڈ بینک نے کہا اپوزیشن کوتکلیف ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں کامیاب نہ ہوجائے،مولانا فضل الرحمن کا مارچ کرپشن کو تحفظ دینے کی جدوجہد ہے،سارے کرپشن زدہ چہرے کنٹینر پر آج اکٹھے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ  نئے ماسٹرپلان کے تحت ڈسٹرکٹ کورٹس میں سہولتیں دیں گے، ہائی کورٹس میں ججز کی کم تعداد کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،سی ڈی اے ماسٹر پلان وجود میں آیا،کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،حکومت عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مایوسی کو امید میں بدلنا ہے،وزیراعظم تک وکلا کی آواز پہنچائوَں گی،سیاسی کارکن سے پہلے سوشل ورکر ہوں،حکومت اور بار کے درمیان پل کا کردار میرے لیے اعزاز ہے،فردوس عاشق اعوا ن سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کودیکھنے آئی ہیں،ڈسٹرکٹ کچہری اسلام آباد زبوں حالی کا شکار ہے،میں نے کبھی تھانے اور کچہری کی سیاست نہیں کی،کسی عدالت میں آنا20سالہ سیاسی زندگی میں پہلا اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ،عدالت کی شکرگزارہوں کہ انہوں نے میری ذمہ داری لگائی،مشکل ترین حالات میں معزز جج صاحبان اور وکلا ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،ضلعی کچہری کی صورتحال ہم سب کےلئے لمحہ فکریہ اور چشم کشا ہے،ضلعی کچہری میں سائلین کےلئے سہولیات میسرنہیں،ماضی میں باری باری اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے،صدرڈسٹرکٹ بارکویقین دلاتی ہوں حکومت کے سامنے آپ کی ترجمان بنوں گی

انہوں نے کہاکہ عدالتیں مشکل حالات میں لوگوں کوانصاف دینے میں مصروف ہیں، حکومت 1830کے بنے ہوئے قوانین میں ریفارمز کےلیے کوشاں ہے،وزیراعظم نے سب سے زیادہ انسانی حقوق کوفوقیت دی۔

اس سے قبل انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں،حکومت نے انہیں ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش جذبے سے اپنی ذات کےلیے گفتگو کریں۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟ ان سب کےلیے ماحول بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دی ہیں۔