اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے اجتماع کے بعد حکومت کی جانب سے رہبر کمیٹی سے رابطے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی کی آج رات ملاقات کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے اجتماع کے بعد حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے ان کو مولانا فضل الرحمن کے مطالبات سے آگاہ کیا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کردیااور کہا گیاہے کہ وزیراعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔
حکومتی کمیٹی کی جانب سے کچھ دیر تک رہبر کمیٹی کےساتھ رابطہ کیا جائےگاجبکہ حکومتی اوراپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں میں آج رات ملاقات کا بھی امکان ہے۔