دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔فائل فوٹو
دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔فائل فوٹو

آزادی مارچ۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیلیے باسی کھانا

آزادی مارچ میں سیکیورٹی پرمامورپولیس اہلکارحکومت کیجانب سے فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث ناقص اور باسی کھانے سے پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ میں سیکیورٹی پر مامور پولیس دس ہزاراہلکار ناقص اور باسی کھانے سے پریشان ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

حکومت نے آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے باسی اور ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،انہوں نے انتظامیہ سے نان کے بجائے روٹی فراہم کرنے کی درخواست کی۔