(ن) لیگ عدالت سے ریلیف ملنے کے لیے پرامید ہے۔فائل فوٹو
(ن) لیگ عدالت سے ریلیف ملنے کے لیے پرامید ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف،مریم اورشہباز شریف ملک سے باہرچلے جائیں گے۔صحافی کا دعویٰ

سینئر صحافی واینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف،مریم نوازاورشہباز شریف ملک سے باہرچلے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ن لیگ کی طرف سے مریم نواز کی ضمانت کے بعد نواز شریف کو باہر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شہباز شریف بھی بیرون ملک چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت یہ فیصلہ پیر کو سنائے گی۔

طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے علاوہ دیگر معاملات پراہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف مولانا کے مارچ کے بیچ ”ڈیل“ کی تہمت سر لیے یہ سب قبول کریں گے؟۔