معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 4سال کیلیے انتظار فرمائیے، اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 4سال کیلیے انتظار فرمائیے، اقتدار میں آنے اورجانے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی زیرصدارت ترقی اورپارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے،دوسری طرف انتشار، فساد اور ترقی کا راستہ روکنے کیلیے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟۔