صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ مریم نوازکی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے پورے ہونگے،کارکنان سے اپیل ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے دعا کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مریم نواز کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منظورہونے پراللہ کا شکرادا کرتے ہیں
انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی ضمانت سے نوازشریف کی تیمارداری کے تقاضے پورے ہونگے،اللہ پاک نواز شریف کو صحت عطا کرے،نواز شریف کی پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ کی تشخیص بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کارکنان سے اپیل ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے نواز شریف کی صحت یابی کیلیے دعا کریں۔