بارود سے بھری گاڑی کی کوئٹہ شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روک کرشہرمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 35 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا جس میں 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈزبھی شامل ہے۔