ترجمان پاک بحریہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہازکو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہناتھا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور میزائل نے اپنے ہدف کو کامیاب کے ساتھ نشانہ بنایا، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے متعلقہ یونٹس ، سائنسدانوں اورانجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا مکمل جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ملک کی سمندری حدود اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔