وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث سردی بڑھ گئی جس کے نتیجے میں جے یوآئی کے دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا 7 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اوراپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجزکا بھی سامنا ہے۔
رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑگئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔
اسلام آباد میں بارش اور دھرنا ساتھ ساتھ#rain pic.twitter.com/Z7dENDf2HD
— ملکــــــــــــــــ نـــــــویـــــــدانجــــــــم (@MNaveed_Anjum) November 5, 2019