بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم دھرنے کے شرکا کے ہمدرد بن گئے

وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکا کی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پرجانے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ پروزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے دیکھیں دھرنا شرکا کوکس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، چیئرمین سی ڈی اے حالات دیکھ کر بتائیں کہ دھرنا شرکا کو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی ف) کا دھرنا7 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجزکا بھی سامنا ہے۔ رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزاری۔