جے یو آئی (ف) نے وزیراعظم کے استعفی تک آزادی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
جمیعت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے استعفی تک آزادی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، رہنما جے یوآئی (ف) مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کے استعفی تک آزادی مارچ اورتحریک جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو ہونے والی مشکلات پر جے یو آئی (ف) نے وزیراعظم کے تعاون کی پیشکش کو بھی مسترد کردیا۔
رہنما جے یو آئی (ف) مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ وزیراعظم اپنے تعاون کو جیب میں رکھیں ہم نے اپنا انتظام کیا ہوا ہے، ہمارے جیالے اپنا انتظام کرکے آئے ہیں، بارش اللہ کیرحمت ہے یہ حکمران زحمت ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکا کی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کی تھی۔