فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ۔کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت ہمارا کندھا استعمال نہ کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کہا”ہم اس کیس کو کیا سنیں، ہم نے کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا، کہا گیاکہ ججزسی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔

ہمیں ففتھ وار جنریش کا حصہ قرار دیا گیا۔ہمیں پوچھنا پڑا کہ یہ ففتھ جنریشن وارکیا ہوتی ہے۔بھارت میں بھی اس معاملے کواچھالا گیا۔عدالت نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ہمیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔جس پراٹارنی جنرل نے کہا سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں۔