لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔ شہباز شریف نے اپنے خلاف نیب کیسز میں حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کروا دی۔

جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹرکومنی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف کے وکلا نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز میں ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دیدی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ شہباز شریف اپنے اور بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔