ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے بروقت بڑی کارروائی کرتے ہوئے قرآن پاک کے تحریف شدہ ترجمے کو پلے اسٹوراورایپ اسٹور پراپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد جن کا تعلق قادیانی جماعت سے ہے قرآن پاک کے تحریف شدہ ترجمے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ہیں، اگربروقت کارروائی نہ کی گئی تو سارا مواد اپ لوڈ ہو جائے گا۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد کو چنیوٹ سے گرفتارکرلیا اوراس کے قبضے سے قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخے، ڈیجیٹل میڈیا، لیپ ٹاپ سمیت دیگرمواد برآمد کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فوری اقدامات کے نتیجے میں تحریف شدہ نسخے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے سے بچ گئے ورنہ انہیں وائرل کردیا جاتا۔
دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزم تحریف شدہ نسخوں کو گوگل اوریوٹیوب پراپ لوڈ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، اگر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جاتا تو گوگل اور یوٹیوب سے ہٹانے میں بڑی مشکلات پیش آتیں۔