وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کیلیے 3،3 نام تجویز کردیے،وزیراعظم عمران خان نے تجویزکردہ نام چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کوبھجوا دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو خط تحریرکیا ہے،جس میں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ممبران کیلیے 3،3 نام تجویز کردیے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے سندھ کیلیے جسٹس (ر)صادق بھٹی، جسٹس (ر)نورالحق قریشی اورعبدالجبار قریشی کے نام تجویزکیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کیلیے ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام بھیجے گئے ہیں۔