سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نوازشریف کوعلاج کیلیے ابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کردی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیے ا مریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔