لاہور کے علاقے ہنجروال میں لے پالک بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ اوران کے شوہر نے اولاد نہ ہونے کے باعث لاوارث احسن کو گود لیا تھا تاہم وہ جوان ہو کر غلط صحبت میں بیٹھنے لگ گیا۔ملزم کو والدہ نے گزشتہ رات غلط کاموں سے روکا تاہم احسن نے طیش میں آکرماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔